Light
Dark

.کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا اہم بیان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع ابر آلود ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔