Light
Dark

کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل کب داخل ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز  نے کراچی میں دوسرے مون سون اسپیل کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم بارش کا سبب بننے والاہوا کا کم دباؤ کراچی سےدور جارہا ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ شہرکےچند مقامات پردرمیانے درجے کی بارش یابوندا باندی ہوسکتی ہے اور گرمی کے باعث مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں۔

چیف میٹ نے بتایا کہ آج شام سےسمندری ہوائیں بحال ہوناشروع ہوجائیں گی، جس سے 3سے4روز شہر کا موسم بہتر رہے گا اور سمندری بادلوں کےباعث صبح اوررات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ 20 جولائی کے بعد مون سون کا دوسرا اسپیل شہر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔