پولی کلینک اسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے4 ارب روپے کا پی سی ون منظور
حکومت کا وفاقی اسپتالوں کو بجلی کے بھاری بلز سے بچانے کیلئے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، پولی کلینک اسپتال کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
پولی کلینک اسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئےچارارب روپےکا پی سی ون منظورہوگیا۔ اسپتال سےمنسلک ایم سی ایچ آبپارہ،جی سیون ڈسپنسری اورہاسٹلز بھی سولر توانائی پرمنتقل ہوں گے۔
وزیراعظم کےکوآرڈینیٹرڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نےکہا کہ سرکاری اسپتال سولر پر شفٹ کرنےسےتوانائی کی بچت اور خزانے پربوجھ کم ہوگا،پولی کلینک میں کیتھ لیب بھی بنائیں گے،دل کےمریضوں کو سٹنٹگ کی سہولت میسرہوگی،بائیومیڈیکل کی پرانی مشینری تبدیل کرکےنئی مشینری خریدی جائے گی۔
ڈاکٹرمختار بھرتھ نےکہا کہ عوام کو صحت کی معیاری اورجدید سہولیات فراہمی کیلئےتمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔