Light
Dark

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے کو آیا، ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہو گئی۔

سو انڈیکس میں 699 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 229 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروبار ی دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 476 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر10پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر282روپے12 میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔