وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد میں طے شدہ مذاکرات کے دوسرے دور میں جامع امن معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔









