Light
Dark

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے پہلے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد کراچی کنگز کا ایونٹ میں سفر اختتام پزیر ہوگیا ہے۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے ایلیمینٹر میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدقابل تھیں جہاں کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ خوشدل شاہ نے ناقابل شکست 27 رنز کی اننگ کھیلی۔

عرفان خان نے 18، ٹم سائفرٹ اور محمد نبی نے 16، 16 رنز کی اننگز کھیلیں۔

لاہور کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ایلیمینٹر 2 کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ کراچی کنگز کا ایونٹ میں سفر اختتام پزیر ہوگیا۔

لاہور کی جانب عبداللہ شفیق نے 65 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 47، کوشال پریرا 30 اور راجا پکسا نے 23 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ ایلیمینٹر 2 میں لاہور قلندرز کا مقابلہ جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا اور میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *