
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رحمانی خیل موڑ میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے دیگر 6 ساتھی فرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔