
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے عالمی ریکارڈ تک پہنچ سکتی ہے،پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں 2018 اپریل میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا تھا۔ جو ایشیا میں گرمی کا ایک ریکارڈ تھا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔یکم مئی بروز جمعرات سے محکمہ موسمیات نے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔