Light
Dark

روڈ ٹو مکہ منصوبہ، پاکستانی عازمین حج کے لیے اہم خبر

پاکستانی عازمین حج کیلئے انتظامات کے سلسلے میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 47 رکنی وفد 27 اپریل کو کراچی پہنچ کر امیگریشن کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔

وفد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد کے بعد سہ پہر میں کراچی پہنچے گا، وفد منصوبے کے تحت امیگریشن کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔

پاکستانی حجاج کی امیگریشن سعودیہ کے بجائے کراچی میں ہی ہوگی، سعودی عرب پہنچنے پر عازمین کو ایئرپورٹ سے براہ راست باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں جاری ہے، ایئرپورٹ منیجر نے بتایا عازمین حج کی سہولت کیلئے اسلام آبادایئرپورٹ پر 8 سے 10 کاونٹر الاٹ کیے جائیں گے، عازمین حج کی امیگریشن کی سہولت کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *