
اسرائیل فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کے ساتھ صحافیوں کے خیموں پر حملہ کیا جس میں ایک صحافی زندہ جل گیا جبکہ 7 جھلس کر زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے الاقصیٰ اسپتال کے قریب بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔
غزہ میں 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 500 بچے شہید ہو چکے۔