Light
Dark

کوشش کریں گے کہ غلطیاں مستقبل میں نہ کریں۔، کپتان محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ اور کوشش کریں گے کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تین ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں غلطیاں کیں۔ تاہم ہم اپنی غلطیوں کو درست کرنے پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امیدوں کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔ لیکن ہم کوشش کریں گے کہ غلطیاں مستقبل میں نہ کریں۔

محمد رضوان نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی اچانک زخمی ہوتا ہے تو ٹیم کو دھچکا لگتا ہے۔ لیکن کھلاڑی کا زخمی ہونا کوئی بہانہ نہیں ہے۔ بڑے ایونٹ میں فخرزمان اور صائم ایوب زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔ ہم اچھا نہیں کھیلے یہ ہم تسلیم کرتے ہیں۔ تاہم ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *