اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا ایئرپورٹ پر استقبال صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
اعلیٰ سطح کا وفد بھی ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ ہے۔ ولی عہد شیخ خالد کے ہمراہ وفد میں وزراء اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران، ابوظہبی کے ولی عہد پاکستان کی قیادت سے وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، تاریخی تعلقات کے استحکام اور اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔