Light
Dark

کراچی میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری، متعدد علاقوں میں 3 دن کیلئے پانی کی فراہمی معطل رہے گی

کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کے لیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال،پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا لائن، سی ٹی ایم 54 انچ ڈایا لائن کی مرمت کی جارہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل ہوگی جبکہ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *