![](https://rehnumanews.tv/wp-content/uploads/2025/02/image-180.png)
وفاقی وزارت داخلہ نے ایف آئی اےکی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے رپورٹ بنانے اورپرفارمنس آڈٹ کےلیے5 رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کو کمیٹی کاکنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹرپولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ این پی بی کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی رپورٹ میں وزارت داخلہ کو آگاہ کرے گی کہ ایف آئی اے کی کارکردگی کیسی رہی جبکہ کمیٹی ایف آئی اے کا پرفارمنس آڈٹ بھی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی جائزہ لے گی کہ ایف آئی اے نےکتنے مقدمات درج کیے اور کتنے ملزمان پکڑےگئے۔