![](https://rehnumanews.tv/wp-content/uploads/2025/02/image-176.png)
پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان مہاجر قومی موومنٹ کے مطابق آفاق احمد کو ڈیفنس میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آفاق احمد کو کہاں لیکر گئے اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔
قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمدکا کہناتھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کےنیچےکچلےگئے، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا۔