Light
Dark

انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی اوقات کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح سویرے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 0.05 روپے کے اضافے کے ساتھ 279 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.10 روپے یا 0.04 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مقامی کرنسی 279.05 پر بند ہوئی جو گزشتہ ہفتے 278.95 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں اس وقت اضافہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد نئے محصولات عائد کرنے کیلئے تیار ہیں، جس سے آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالر پر دباؤ پڑے گا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ منگل یا بدھ کو محصولات کا اعلان کرینگے، ان کا اطلاق تمام ممالک پر ہوگا اور ہر ملک کی جانب سے عائد محصولات کی شرح سے مطابقت رکھتا ہے۔

اس اقدام سے عالمی تجارتی جنگ کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور چین کی جانب سے امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اطلاق پیر (آج) سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *