![](https://rehnumanews.tv/wp-content/uploads/2025/02/image-162.png)
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ان ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیا پر بھی ٹیرف عائد کریں گے جنہوں نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہم سے 130 فیصد ٹیرف لے رہے ہیں اور ہم ان سے کچھ نہیں لے رہے تو اس صورتحال میں نہیں رہا جاسکتا۔
اس سے قبل انہوں نے چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردی تھی تاہم کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ آخری وقت میں 30 دنوں کے لیے موخر کردیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ مہینے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹیکس اور ٹیرف سے متعلق جارحانہ فیصلوں کا اعلان کیا ہے جن کی وجہ سے عالمی تجارت اور معیشت پر قابل ذکر اثرات پڑنے کی توقع کی جارہی ہے۔