Light
Dark

پاکستان کیخلاف میچ میں بال لگنے سے زخمی ہونیوالے کیوی آل راؤنڈر راچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈ راچن رویندرا سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے بال لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مطابق راچن رویندرا نے ابتدائی ہیڈ انجری ٹیسٹ پاس کرلیا، راچن رویندرا کے ماتھے پر ٹانکے آئے ہیں، وہ اس وقت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کے مطابق راچن رویندرا 10 فروری کو جنوبی افریقا کیخلاف سہ فریقی سیریز کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق راچن رویندرا کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *