Light
Dark

کراچی کے کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، لاہور کی طرح کراچی میں بھی شائقین کیلئے کنسرٹ اور کرکٹ فینز کیلئے افتتاحی تقریب میں فری انٹری رکھی گئی ہے۔

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز منعقد ہوں گے، بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں رکھے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی، نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح 7 فروری کو رنگا رنگ تقریب کے ذریعے کیا گیا تھا۔

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کا افتتاح 11 فروری کو کیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *