Light
Dark

 لاہورہائیکورٹ میں مزید4ججزتعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن نے نامزدگیاں 13 فروری تک طلب کرلیں۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری  کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 4ایڈیشنل ججزپنجاب کی ضلعی عدلیہ سے لئے جائیں گے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نےتعیناتیوں کیلئےنامزدگیاں 13 فروری تک طلب کرلی ہیںجوڈیشل کمیشن کی جانب سےارکان کو آگاہ کر دیاگیا ہے۔

6 جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فروری کے اجلاس میں مزید4ججز تعینات کرنےکا فیصلہ ہوا ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی مشاورت سے چاروں جج ضلعی عدالتوں سے لانے کا فیصلہ ہواہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *