Light
Dark

صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ ہوگئے، صدر مملکت پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کرکے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

صدر آصف زرداری ایک روز پہلے چین کے سرکاری دورے سے وطن واپس پہچے تھے، آج پرنس کریم آخان خان کے انتقال پر تعزئت کیلئے پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے۔

صدر زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر ان کے بیٹے رحیم آغا خان سے ملاقات کرکے تعزیت کریں گے۔

صدر مملکت آصف زرداری پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے ۔

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال کے شہر لزبن میں ادا کی گئی تھیں جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی تھی جبکہ پرنس کریم آغا خان کی تدفیق مصر میں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *