Light
Dark

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ شہر کی 106 مرکزی سڑکوں پر 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میئر کراچی مرتضیٰٗ وہاب نے کہا کہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہیں اور مزید کی توقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے نام پر غیرقانونی پیسے وصول کرنیوالوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی تاہم کے ایم سی کی سائٹس پر مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *