
کراچی لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی شکایت موصول پر ہونے پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے پائلٹس کے لیئے نوٹم جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تینوں ائرپورٹس کے100 ناٹیکل میل ایریا میں جی پی ایس کی شکایت ملی، تمام پائلٹ کو تفصیلات کے ساتھ فوری اے ٹی سی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
نوٹم کے مطابق دوران پرواز نیویگیشن کے محفوظ اور موثر تسلسل کے لیے ضروری کریں، نیویگیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے لیے مطلع کریں، سگنل میں دشواری کے باعث پروازوں کے روٹ سے ہٹنے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔