![](https://rehnumanews.tv/wp-content/uploads/2025/02/image-144.png)
کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا تازہ ترین واقعہ کورنگی ابراہیم حیدری میں پیش آیا، جہاں ڈمپر کی ٹکر سے 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ گادی۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 4 سال کے دوران ٹریفک حادثات نے کراچی کے ڈھائی ہزار سے زائد افراد کی جان لی ہے۔
سن 2021 میں ٹریفک حادثات میں 625 افراد جاں بحق ہوئے،2022 میں ٹریفک حادثات میں اموات کی تعداد 675 رہی۔ 2023 میں ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات 766 رہیں، 2024 میں 800افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بنے۔
ریسکیو اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 71 افراد جاں بحق اور 1044 زخمی ہو چکے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 56 فیصد موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے، زیادہ تر حادثات انڈسٹریل زونز میں ہوتے ہیں، صنعتی علاقوں میں ہیوی ٹریفک حادثات کا بڑا سبب ہے۔