نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے دریائے حب پر پل کی تعمیر مکمل کر کے اہم سفری راستہ بحال کر دیا، بلوچستان اور سندھ کے درمیان ترقی کا نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔
سن 2002 کے کے سیلاب میں تباہ ہونے والا حب پل دوبارہ تعمیر کر کے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، پل کی بحالی سے بلوچستان اور سندھ کے درمیان سفر مزید آسان اور تیز تر ہوگیا۔
پل کی تعمیر سے این 25 پر ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور سفری مشکلات کم ہوئی، 488 فٹ لمبا اور دو لین پر مشتمل حب پل اقتصادی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، پل کی بدولت مسافروں اور تجارتی سامان کی بلا تعطل نقل و حرکت ممکن ہوگئی۔
این ایل سی نے مشکل حالات اور مقامی وسائل کی کمی کے باوجود 24 گھنٹے کام کر کے حب پل کی تعمیر مکمل کر لی، پل کی تعمیر سے بلوچستان اور سندھ کے عوام کو محفوظ اور مختصر سفری راستہ فراہم کر دیا گیا۔ پل کی بحالی سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور تجارتی سرگرمیاں مزید مستحکم ہوں گی۔