![](https://rehnumanews.tv/wp-content/uploads/2025/02/image-123.png)
وزارت پیٹرولیم کے مطابق اس وقت سوئی گیس کمپنیوں کے پاس 1500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہے جبکہ تھرڈ پارٹی فروخت کا حجم صرف ڈھائی فیصد ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سوئی کمپنیوں کے سالانہ ٹیرف میں بھی ڈھائی فیصد اضافہ ہوگا۔
وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق پیداوار میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، اس کے تحت پیداواری کمپنیاں 3 سال تک سالانہ 100 ایم ایم سی ایف ڈی سے زیادہ گیس فروخت نہیں کرسکیں گی۔
حکام کے مطابق تھرڈ پارٹی گیس معاہدے کا اطلاق صرف نئی دریافت پر ہوگا پرانی فیلڈز سے سوئی کمپنیوں کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔