![](https://rehnumanews.tv/wp-content/uploads/2025/02/image-120.png)
رومانیہ کی ٹینس اسٹار سیمونا ہالپ نے ہوم ٹاؤن کلو کے ٹینس ایونٹ میں پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
دو مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن کو اٹلی کی لوشیا برونزیٹی نے 1-6، 1-6 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
رومانیہ کی 33 سالہ سیمونا ہالپ کو کیریئر میں ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
سیمونا ہالپ نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں علم کہ میں خوشی یا افسوس کے ساتھ اعلان کر رہی ہوں، بہرحال مجھے لگتا ہے خوشی اور افسوس دونوں ہیں میں اپنے ساتھ ہمیشہ حقیقت پسندانہ رہی ہوں۔
سیمونا ہالپ کا مزید کہنا تھا کہ میرا جسم اب یہ اجازت نہیں دیتا کہ میں وہاں پہنچوں جہاں میں پہلے تھی، میں روؤں گی نہیں کیونکہ میں نمبر ون رہی ہوں، دو گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے، میں نے سب کچھ حاصل کیا۔