![](https://rehnumanews.tv/wp-content/uploads/2025/02/image-115.png)
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کیلئے فخر کا مقام ہے، ایونٹ کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہئے، ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین وعالمی معیار کا قذافی اسٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے، قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، شائقین کرکٹ اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولیات سے محظوظ ہوں گے۔
نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا آج باقاعدہ افتتاح ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، سابق چیئرمینز پی سی بی کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، شہریوں کا داخلہ مفت ہوگا۔
قذافی اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگرز علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گے، آتش بازی، لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔