جمعہ 25 اپریل 2025ء
Light
Dark

لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کے ناموں پر اتفاق

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے 9 ایڈیشنل ججز کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کے ناموں پر اتفاق کیا گیا، جسٹس حسن نواز، ملک وقار حیدر اور سردار اکبر علی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل ججز کے لیے ملک جاوید اقبال، سید احسن رضا، محمد جواد ظفر، خالد اسحٰق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان کے نام پر بھی اتفاق کیا گیا، جوڈیشل کمیشن اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ بعد میں جاری ہوگا۔