Light
Dark

لاہور کے تاریخی عجائب گھر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق یونیسکوماسٹرپلان کے تحت عجائب گھر کو 1929 کی شکل میں بحال کیا جائیگا ، ڈیجیٹلائزیشن کی اسٹڈی مکمل کرلی گئی،پانچ سالہ بحالی منصوبے کے تحت عجائب گھر کو قومی اور مقامی ثقافتی ورثے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

مال روڈ لاہور  پر  واقع لاہور عجائب گھر 1894 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ لاہور عجائب گھر کا شمار جنوبی ایشیا کے چند بڑے عجائب گھروں میں ہوتا ہے، اس میوزیم میں گندھارا، مغل ، سکھ اور برطانوی  دور کے  60 ہزار کے قریب نوادرات ہیں، جس میں نادر ونایاب مجسمے ، مختلف ادوار کے سکے، لکڑی کا کام، مصوری فن پارے اور مغل، سکھ اور برطانوی دور حکومت سے تعلق رکھنے والے نوادرات شامل ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف  نے لاہورعجائب گھر کی اپ گریڈیشن اور اس منصوبے کو صوبائی کابینہ سے منظور کروانے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا لاہور عجائب گھر کو یونیسکو  کے ماسٹر پلان کے تحت اپ گریڈ کیا جائیگا، یہ میوزیم ہماری تاریخ، ثقافت اور قومی ورثے کی پہچان ہے۔

اس کی بحالی جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے گی، اسے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے بھی ایک مرکز بنائیں گے۔ یہ منصوبہ ثقافتی ترقی اور معیشت کے استحکام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

لاہور عجائب گھراپ گریڈیشن منصوبے پر 8 ملین امریکی ڈالرلاگت آئیگی۔جدید بحالی منصوبہ میں عجائب گھر کی چھت واٹر پروف، ڈیمپنس اور ڈرینج کی صلاحیت بڑھائی جائیگی، اندرونی ماحول، لائٹنگ، الیکٹریکل سسٹم، فائر سیفٹی اور سیکیورٹی کو جدید معیار کے مطابق ڈھالا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *