Light
Dark

 اسرائیل کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کے لیے تیار رہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دلیرانہ منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، غزہ کے رہائشیوں کو آزادی سے ہجرت کی اجازت ہونی چاہیے جیسا کہ دنیا بھر میں قوانین ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ فلسطینیوں کو کون لے گا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کی مخالفت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *