بلوچستان کے شہر گوادر میں سمندر میں کھڑی کشتی میں آگ لگ گئی، 3 ماہی گیر جاں بحق
بلوچستان کے شہر گوادر میں سمندر میں کھڑی کشتی میں آگ لگ گئی جس کے تنیجے میں 3 ماہی گیر جاں بحق ہوگئے۔ یہ افسوسناک حادثہ پیشکان کے قریب سمندر میں موجود کشتی میں پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونیوالے دو متاثرین کا تعلق پیشکان سے جبکہ ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو پیشکان منتقل کردیا گیا ہے۔