Light
Dark

لاہور : پولیس نے 4 گمشدہ بچے والدین کے سپرد کردیئے، بچے گھر سے کھیلنےکے لیے نکلے اوردور نکل کر راستہ بھول گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے 4 گمشدہ بچے والدین کے سپرد کردیئے۔

پولیس نے بتایا کہ بچے گھر سے کھیلنے کے لیے نکلے اوردور نکل کر راستہ بھول گئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ بچوں میں 7سالہ حلیمہ،3  سالہ ابوبکر،7سالہ پاکیزہ اور 6 سالہ زینب شامل ہیں۔

چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کردی اور سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے بچوں کو تلاش کیا گیا۔
چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے چند گھنٹوں کی کاوش سے بچوں کو بحفاظت والدین سےملا دیا۔

ایک اور واقعے میں پنجاب پولیس نے گمشدہ بچہ تلاش کرکے ورثاکےحوالے کیا، بچہ ساحل موبائل نہ دینے پر گھر سے ناراض ہو کر چلا گیا تھا۔

بچے کے والدین نےتلاش کےلئےمینارٹی سینٹرسےرابطہ کیا تھا، جس کے بعد چوکی پولیس نے کئی گھنٹے کی کوشش کےبعد بچے کو تلاش کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *