لاہورہائیکورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل نےعورت مارچ کی سیکیورٹی سےمتعلق خط پیش کردیا۔ خط کے متن کے مطابق 12 فروری کو عورت مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عورت مارچ کے شرکا کوفول پروف سیکورٹی دی جائے۔
جسٹس انوار حسین نے لینا غنی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی۔