Light
Dark

افغان شہریوں کو راولپنڈی اسلام آ باد سے باہرنکالنےکا فیصلہ، ری لوکیشن پلان منظور

اسلام آباد- حکومت پا کستان نے فیز ون کے تحت راولپنڈی اور اسلام آ باد میں مقیم غیر قانونی اور بغیر دستاویز کے مقیم افغان شہریوں کو جڑواں شہر سے نکالنے اور افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،اس کیلئے ری لوکیشن پلان کی منظوری دی گئی ہے جس پر دو مرحلوں میں عمل کیا جا ئے گا،فیصلہ کیا گیاہے کہ ری لوکیشن پلان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا دو انٹیلی جنس ایجنسیاں عملدرآ مد کی کڑی نگرانی کرینگی اور متعلقہ افسران کسی کو بھی غیر قانونی فیور نہ دیں،یہ بھی یقینی بنایا جا ئے گا کہ جو افغان شہری واپس بھیجے جائیں وہ دو بارہ پاکستان واپس نہ آئیںافغان سٹیزن کارڈ(ACC) کارڈ ہولڈر افغان شہر یوں کو بھی فوری طور پر راولپنڈی اسلام آ باد سے ملک کے دوسرے حصوں میں منتقل کیا جا ئے گا،یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے یہ ٹاسک وزارت داخلہ کو سونپا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *