Light
Dark

چاقو حملے کے بعد سیف علی خان کی پہلی بار عوامی تقریب میں شرکت 

بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اپنے گھر پر چاقو سے حملے کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر سامنے آئے ہیں۔ 

54 سالہ اداکار نے حال ہی میں ممبئی میں ایک نیٹ فلکس ایونٹ میں شرکت کی، جہاں وہ اپنی نئی ہیسٹ تھرلر فلم “جویل تھف: دی ہیسٹ بیگنز” کی تشہیر کر رہے تھے۔

اس ایونٹ میں سیف علی خان کو ان کی گردن پر بینڈیج اور ایک واضح نشان کے ساتھ دیکھا گیا۔ انہوں نے مداحوں اور سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، “یہاں کھڑا ہونا بہت اچھا لگ رہا ہے، اور واقعی اچھا محسوس ہو رہا ہے”۔

یہ واقعہ 16 جنوری کو ممبئی کے باندرا والے گھر میں پیش آیا تھا، جب ایک حملہ آور، جس کی شناخت محمد شریف الاسلام شہزاد کے طور پر ہوئی، نے چوری کرنے کی نیت سے گھر میں داخل ہو کر سیف علی خان پر حملہ کیا۔ اس شدید واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا اور وہاں سرجری ہوئی۔ چار دن کی علاج کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔