جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگرسینئر پیونی جج اسلام آباد ہائیکورٹ بن گئے،جسٹس محسن اختر کیانی سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پرآگئے۔
اسی طرح جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پرہیں،جسٹس بابر ستار پانچویں اورجسٹس سردار اسحاق خان چھٹے نمبر پر چلے گئے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں،جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر پر چلی گئیں،جسٹس خادم حسین نویں، جسٹس اعظم خان دسویں نمبر پر ہوں گے۔
سنیارٹی لسٹ میں جسٹس محمد آصف11ویں جبکہ جسٹس انعام امین منہاس 12ویں نمبر پر ہونگے۔