وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریونیو بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کپیسٹی بڑھانی ہو گی،اسٹرکچرل ریفارمز کیلئے اقدامات کر رہےہیں۔
اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کے بل صوبوں سے پاس ہو رہےہیں ،پنجاب اور سندھ میں بل پاس بھی ہو چکے،ایف بی آ رمیں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
زرعی شعبے کا معیشت میں اہم کردار ہے ،تنخواہ دار طبقے پر بوجھ پڑا ہے ،مینوفیکچرنگ انڈسٹری پر بھی بوجھ ہے،آئندہ بجٹ کیلئے مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں ،جو ہم اس وقت کر سکتے ہیں اس کیلئے حاضر ہیں ،بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔