Light
Dark

اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں کی۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کو تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کرنے والے کمیٹیاں برقرار رہیں گے اور مجھے امید ہے کہ یہ کمیٹیاں ایک بار پھر سے مذاکرات پر آمادہ ہوجائیں گی۔

ایاز صادق نے باور کرایا کہ وہ مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں اور ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *