جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 ناموں پر غور کیا گیا جن میں سے دس کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے عبدالفیاض، انعام اللہ، اورنگزیب، فرح جمشید، قاضی جواد احسان اللہ، سبط اللہ خان، صادق علی، صلاح الدین، مدثر امیر اور طارق آفریدی کے ناموں کی منظوری دی۔