Light
Dark

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی آسانی کیلئے نئی اپڈیٹ کا اعلان

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بہت جلد صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اکاؤنٹس سینٹر میں ایڈ کرسکیں گے۔

اکاؤنٹس سینٹر بنیادی طور پر ایک ایسا ہب ہے جو فیس بک، انسٹا گرام اور میٹا کوئیسٹ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اکاؤنٹس سینٹر میں واٹس ایپ کے اضافے کے بعد صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو بطور اسٹوریز انسٹا گرام اور فیس بک پر کراس پوسٹ کرسکیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ سنگل سائن آن فیچر بھی ان ایبل کیا جائے گا یعنی صارفین ایک اکاؤنٹ سے ہی میٹا کی متعدد ایپس پر لاگ ان ہوسکیں گے۔

WABetalInfo
کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اکاؤنٹس سینٹر سے لنک کرنے کا فیچر مکمل طور پر آپشنل ہوگا یعنی آپ کی مرضی پر ہوگا اور بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوگا اور آپ کو خود اسے ان ایبل کرنا ہوگا جب بھی وہ دستیاب ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *