بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی یہ فلم رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم میں سلمان خان، ستیاراج، شرمن جوشی، راشمیکا اور کاجول اگروال مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
بالی وڈ اسٹار کی فلم کا ایک سین سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان ممبئی کی گلیوں میں گھوم رہے ہیں۔
سین میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان نے کالی پیلی ٹیکسی میں سفر کیا اور جس مقام پر یہ مناظر فلمائے جا رہے ہیں وہاں عوام کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔