اس اقدام کا مقصد درآمدی متبادل تلاش کرنا، مقامیت کو بڑھانا اور بجلی کے آلات کا بین الاقوامی منڈیوں میں برآمدی پوٹینشل میں اضافہ کرنا شامل ہے۔
پی ایس آئی پی منصوبے کے تحت بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے تمام آلات بشمول ٹرانسفارمرز، سوئچ گئیرز ، کیبلز ، کنڈیٹرز، انسولیٹرز، ٹاورز، بھاری انجن کے پرزے، توانائی کے میٹرز ، کیپسٹرز اور اوور ہیڈ ٹرانسمشن لائن فٹنگ اور ہارڈ وئیرز سب شامل ہیں۔