Light
Dark

 پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصدکااضافہ ہوا

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 8.086ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 8.006ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

دسمبر2024میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.565ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجونومبرکے مقابلہ میں 11فیصد اوردسمبر2023کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.407ارب ڈالر اوردسمبر2023میں 1.552ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات پر 536ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 348ملین ڈالرکے مقابلہ میں 54فیصدزیادہ ہے۔

اسی طرح ایل این جی کی درآمدات پر1.889ارب ڈالرخرچ ہوئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.853ارب ڈالرکے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *