Light
Dark

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں

موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ اورگلگت بلتستان میں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *