وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹائزیشن کو اپنانے، نئے ڈیجیٹل سرگرمیوں کا فروغ اور برآمدات ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے کا ایک ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے مذکورہ اقدامات کو ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کے قیام کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہباز شریف نے ورلڈ اکنامک فورم ( ڈبلیو ای ایف) اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) منصوبے میں پاکستان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔