میڈیا رپورٹس کے مطابق ثمر خان ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سرکرنے میں کامیاب رہیں۔
پاکستانی کوہ پیما کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے چوٹی سر کرنا ایک چیلنج تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود کامیابی حاصل ہوئی۔