Light
Dark

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔

ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر  ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر  پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی جارہی ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے جب کہ گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور دو بچوں کےساتھ باندرا کے گھرمیں رہائش پذیر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *