Light
Dark

لاہور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے لاہور کی دونوں جیلوں میں قیدیوں کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں صرف2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اس وقت 6 ہزار 675 قیدی ہیں۔