Light
Dark

امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 6 روز بعد بھی صرف 11 فیصد تک  قابو پایا جاسکا  ہے اور ماہرین کا اندازہ ہےکہ آگ پر مکمل قابو  پانے میں کئی ہفتوں لگ سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ کن آگ کے باعث 24 افراد ہلاک اور 16 لاپتا ہوگئے ہیں جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کے روز لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے ہزاروں فائر فائٹرز، سیکڑوں فائر انجن، واٹر ٹینکر اور 60 طیارے کام کررہےہیںتاہم 6 روز گزرجانے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیسیفک پیلیسیڈز کی سب سے بڑی آگ پر اب تک 11 فیصد اور  ایٹن کے مقام پر لگنے والی آگ پر 27 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جب کہ ماہرین نے پیر سے بدھ تک تیز ہواؤں کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

6 روز سے بھڑکتی آگ کے باعث 40 ہزار ایکڑ رقبے پر موجود سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا ہے، ڈیڑھ لاکھ افراد شہر چھوڑ گئے اور مزید ایک لاکھ 60 ہزار کو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 50 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، 150 ارب ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا جاچکا ہے اور متاثرہ علاقے کے خالی مکانات میں لوٹ مار کی وارداتیں بھی جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *